احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت14 فروری تک ملتوی کردی

جمعرات 7 فروری 2019 17:52

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت14 فروری تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے موقع پر ڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے گواہ واثق الیاس عدالت میں پیش ہوئے ملزمان کے وکلا نے اعتراض کیا کہ گواہ کی جانب سے پیش کی گئیں دستاویزات اوریجنل نہیں ہیں فوٹو کاپی ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو اصل دستاویزات کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 14 فروری تک ملتوی کردی