عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کردی

جمعرات 7 فروری 2019 19:24

عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت میں 21 مارچ تک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں ملیر ندی کی اراضی غیر قانونی الاٹ کرنے سے متعلق انکوائری کا معاملہ عدالت نے سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ملیر ندی الاٹمنٹ کیس سے متعلق ریفرنس میں سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے نیب کا کہنا تھا کہ نیب قائم علی شاہ کے خلاف دو مختلف انکوائریاں کررہا ہے،تحقیقات میں کافی شواہد جمع کرلیے ہیں، نیب کے جواب پر قائم علی شاہ کے وکیل نے جواب الجواب جمع کرادیا جس کے بعد عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 21 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے قائم علی شاہ کو نیب سے تعاون جاری رکھنے کا حکم دیا ، قائم علی شاہ پر سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،عدالت نے قائم علی شاہ کی 10 لاکھ روپے کے عوض عبوری ضمانت منظور کی تھی