پشتون تحفظ موومنٹ کی حقیقت سامنے آگئی

پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما محسن داوڑ نے پاکستان مخالف ٹوئیٹ پر افغان صدر کا شکریہ ادا کیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 فروری 2019 19:19

پشتون تحفظ موومنٹ کی حقیقت سامنے آگئی
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-07 فروری 2019ء) :پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما محسن داوڑ نے پاکستان مخالف ٹوئیٹ پر افغان صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ریاست نے ارمان لونی کے قتل کو اپنا جرم سمجھنے کی بجائے پی ٹی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان صدراشرف غنی نے اپنے ٹویٹ میں پاکستانی معاملات میں کھلی مداخلت کی ہے۔

جس پر وزیرخارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے افغان صدراشرف غنی کا ٹویٹ مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے افغان حکومت پر واضح کیا کہ افغان لیڈڑشپ کے اس قسم کے غیرذمہ درانہ بیانات پاکستان کے معاملات میں کھلی مداخلت ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان لیڈرشپ کوافغان عوام کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر غور کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب افغان صدراشرف غنی کے بیان کو دیکھا جائے توانہیں کبھی کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم نظر نہیں آئے؟ ایل اوسی پر بھارتی فوج کی سویلین آبادی پر فائرنگ کی کبھی مذمت نہیں کی۔

اشرف غنی کو چاہیے کہ بھارتی مظالم کی مذمت سمیت کلبھوشن کی گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کرتے۔ اسی طرح پاکستان افغانستان میں امن کے قیام کیلئے کوششیں کررہا ہے ۔ پاکستان کی کوشش سے ہی افغان طالبان اور امریکی قیادت مذاکرات کی میز پر بیٹھے ہیں، تاکہ افغانستان میں امن قائم ہوسکے، پاکستان سمجھتا ہے کہ خطے میں بالخصوص ہمسایہ ممالک میں پائیدار امن خطے کی عوام کے اہم ہے ، امن کی بدولت ہی پورا خطہ ترقی کرسکتا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ نے افغان صدر کے پاکستان مخالف ٹوئیٹ پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔
محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ مٰیں افغان صدر اشرف غنی کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ہماری ریاست نے ارمان لونی کے قتل کو اپنا جرم سمجھنے کی بجائے پی ٹی ایم کے کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اگر کسی نے ہمارے ساتھ اظہار ہمدردی کی ہے تو اب اسکی مذمت کی جارہی ہے ۔کیا یہ انسانی حقوق کے معیار ہیں۔