کرتارپورراہدراری سےمتعلق پاکستانی تجویزپربھارت کامثبت جواب

بھارت نےپہلی میٹنگ کےفالواپ میں اپناوفدپاکستان بھیجنےکی حامی بھرلی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 فروری 2019 20:59

کرتارپورراہدراری سےمتعلق پاکستانی تجویزپربھارت کامثبت جواب
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-06 فروری 2019ء) :کرتارپورراہدراری سےمتعلق پاکستانی تجویزپربھارت نے مثبت جواب دیتے ہوئے پہلی میٹنگ کےفالواپ میں اپناوفدپاکستان بھیجنےکی حامی بھرلی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی کاوشیں آخر کار رنگ لے آئیں ہیں اور بھارت نے بھی مذاکرات کی میز پر آنے کے لیے رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق کرتارپورراہدراری سےمتعلق پاکستانی تجویزپربھارت کامثبت جواب آیا ہے۔

بھارت نےجواب میں پاکستان کی پیشکش کوخوش آمدیدکہاہے۔پاکستانی وفد13مارچ کوبھارت کادورہ کرےگا،بھارت نےحامی بھرلی۔واضح ہو کہ 28 نومبر کو وزیراعظم عمران نے ضلع نارووال کے علاقے کرتارپور میں قائم گردوارا دربار صاحب کو بھارت کے شہر گورداس پور میں قائم ڈیرہ بابا نانک سے منسلک کرنے والی راہداری کا سنگِ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

گوردوارہ کرتار صاحب پر کرتارپور کوریڈور کے سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سمیت وفاقی وزراء ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، گورنر پنجاب چوہدری سرور، وزیراعلیٰ عثمان بزدار ،ْبھارتی وفد، مختلف ممالک کے سفارتکار اور عالمی مبصرین بھی شریک ہوئے۔

تقریب میں بھارتی وزیر ہرسمرت کور، ایچ ایس پوری، نوجوت سنگھ سدھو موجود تھے۔اس موقع پر جذباتی مناظر بھی نظر آئے ، وہاں موجود سکھ کمیونٹی کے افراد بھی موجود تھے جن کی آنکھوں میں 70 سال کی چھپی پیاس آنسو کی صورت میں ظاہر ہوئی۔ایک جانب پاکستان حکومت تو کرتار پور بارڈر کو کھولنے کے لیے مکمل تیاریاں کر چکی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی حکومت کی جانب سے اس معاملے پر کوئی پیش رفت نہیں دکھا رہی۔

ابھی بھی مودی سرکار حیلہ سازی سے کام لے رہی ہے۔تاہم موجودہ پیش رفت کے بعد امید زندہ ہوئی ہے کہ تمام معاملات وقت رہتے ہی مکمل ہو جائیں گے اور سرحد پار موجود سکھ برادری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے جلدی کرتار پور آ سکے گی۔