جی سی یونیورسٹی لاہور اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے مابین معاہدہ

جمعرات 7 فروری 2019 21:34

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے مابین لاہور کی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 19نکاتی معاہدہ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے مفاہمتی یاداشت کے معاہدے پر دستخط کر دیئے،جبکہ اس موقع پر رجسٹرار صبور احمد خان اور جی سی یو کے دیگر سینئر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے لاہور کے لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں شہر کی ثقافت،تاریخ اور روایات کے حوالے سے علم کا فقدان ہے ،اس لیئے والد سٹی آف لاہور اتھارٹی شہر کی درسگاہوں کے ساتھ مل کر ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے لیئے مہم چلانا چاہتی ہے۔معاہدے کے تحت والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور جی سی یو شہر کی ثقافت کے فروغ کے لیئے مختلف تقریبات کا بھی انعقاد کریں گا۔

متعلقہ عنوان :