Live Updates

نیب مقدمات آڑے آگئے ، وزیراعظم عمران خان کی مونس الٰہی کو وفاقی وزیر بنانے سے معذرت

ق لیگ کوٹہ کے مطابق ایک وزارت چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الہی کو دی جاسکتی ہے ،ذرائع

جمعرات 7 فروری 2019 22:29

نیب مقدمات آڑے آگئے ، وزیراعظم عمران خان کی مونس الٰہی کو وفاقی وزیر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2019ء) وزیراعظم عمران خان نے مونس الہی کو وفاقی وزیر بنانے سے معذرت کرتے ہوئے (ق) لیگ پر واضح کر دیا ہے کہ نیب مقدمات کی وجہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کے بیٹے کوکابینہ میں شامل نہیں کیاجاسکتا ق لیگ کے کوٹہ کے مطابق ایک وزارت چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری حسین الہی کو دی جاسکتی ہے، جبکہ چوہدری برادران نے موقف اختیار کیا ہوا ہے یہ ہمارا خاندانی فیصلہ ہے جس کے مطابق وفاقی کابینہ کے لئے چوہدری مونس الہی کا نام وزیراعظم عمران کو تجویز کیا ہے ،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور چوہدری شجاعت کے درمیان نارضی بدستور موجود ہے، فریقین اپنے اپنے موقف پر قائم ہیں، کسی طرف سے لچک کا امکان نہیں ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ق لیگ نے مرکز میں مونس الہی کے لئے وزارت سمیت پنجاب میں بھی ایک مزید وزارت کامطالبہ کیاہے، جس کیلئے تحریک انصاف کی قیادت نے حامی نہیں بھری، مذکورہ دو وجوہات پر حکومت اور اس کی اتحادی جماعت ق لیگ کے درمیان اختلاف موجود ہے بلکہ اس میں اضافہ کا امکان نظر آرہا ہے، مونس الہی اور حمزہ شہباز کے درمیان ملاقات بھی اس سلسلہ کی کڑی ہے، چوہدری شجاعت مونس الہی کو وزیر بنانے کامطالبہ واپس لینے کیلئے تیار نہیں ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان چوہدری حسین الہی کو کابینہ میں شامل کرنے کے حق میں ہیں، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے حکومتی فیصلہ کے مطابق جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے ہوم ورک جاری ہے، وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین سمیت ٹاپ لیڈر شپ جنوبی پنجاب صوبہ کی حامی ہے جس کے لئے تحریک انصاف نے اپنے انتخابی منشور میں اعلان کر رکھا ہے اور پی ٹی آئی کی ایگزیکٹو قرار داد منظور کر چکی ہے جبکہ اتحادی جماعت ق لیگ کے اہم وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ مختلف سرکاری حکومتی اجلاسوں اور پارلیمنٹ فلور آف دی ہائوس جنوبی پنجاب صوبہ کی مخالفت کر چکے ہیں اور صوبہ بہاولپور کی بحالی کے لئے تحریک چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس معاملہ پر بھی حکومت اور ق لیگ میںناراضی پائی جاتی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے سخت ناقد ہیں، وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں جس کا وزیراعظم عمران خان کو گلہ ہے، انہوں نے چوہدری شجاعت تک اپنا پیغام بھی پہنچایا ہے، اس سلسلہ میں نعیم الحق کی چوہدری برادران سے ملاقات ہوچکی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات