ڈی چوک والے دھرنے سے نا سکیھنا ہماری غلطی تھی،طلال چوہدری

اگر پہلے دھرنے سےسیکھ لیا ہوتا تو فیض آباد دھرنا نہ ہوتا،لیگی رہنما

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 7 فروری 2019 23:47

ڈی چوک والے دھرنے سے نا سکیھنا ہماری غلطی تھی،طلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 فروری2019ء) لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈی چوک والے دھرنے سے نا سکیھنا ہماری غلطی تھی۔ اگر پہلے دھرنے سےسیکھ لیا ہوتا تو فیض آباد دھرنا نہ ہوتا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے ڈی چوک دھرنے کی اجازت دینے کو اپنی حکومت کی سب سے بڑی غلطی قرار دے ۔ان کے مطابق ڈی چوک دھرنے سے سبق نہ لینا لیگی حکومت کی غلطی تھی۔

اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ ڈی چوک والے دھرنے سے نا سکیھنا ہماری غلطی تھی۔ اگر پہلے دھرنے سےسیکھ لیا ہوتا تو فیض آباد دھرنا نہ ہوتا۔اداروں کوقانون کےتحت حکومت کیساتھ مل کر کام کرناچاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک بار الیکشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھروں پر حملے کیے گئے،الیکشن بھی چھینا گیا واضح ہو کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنادیا‘ سپریم کورٹ کے سینیئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیض آباد دھرنا کیس کا فیصلہ سنا یا. جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلے سے قائد اعظم کے 3فرمان پڑھ کر  سنائے. جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سنانا آسان نہیں،اس لئے تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا. فیصلہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا جو 43 صفحات پرمشتمل ہے.