Live Updates

وزیراعظم عمران خان کل پتوکی کے نواح ہیڈ بلوکی کا دورہ کریں گے

وزیراعظم 2500ایکڑ پر مشتمل نئے جنگل میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے

جمعہ 8 فروری 2019 11:55

وزیراعظم عمران خان کل پتوکی کے نواح ہیڈ بلوکی کا دورہ کریں گے
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خاں آج9فروری پتوکی کے نواح ہیڈ بلوکی میں 2500ایکڑ پر مشتمل نئے جنگل میں پودا لگا کر پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا افتتاح کریں گے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار مشیر وزیر اعلی پنجاب عمر فاروق ملک بھی PM کے ہمراہ ھوں گے اور صوبائی وزیر سردار محمد آصف نکء صوبائی وزیر پاپولیشن ہاشم ڈوگر سابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ ایم این اے سردار طالب حسن نکء سابق صدر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن لاھور و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف رانا الماس لیاقت و دیگر وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کا شاندار استقبال کریں گے گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے ہیڈ بلوکی کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کے دورے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیاوفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلمنے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ ہیڈ بلوکی میں واگزار کرائی گئی 2500 ایکڑ اراضی پر جنگل اگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان 9 فروری پلانٹ فار پاکستان پروگرام شجر کاری مہم پودا لگا کر اس کا باقاعدہ افتتاح کرینگے 2500 ایکڑ رقبے میں 1800 ایکڑ ضلع ننکانہ اور 700 ایکڑ رقبہ ضلع قصور کا ہے مزید کہا کہ انشاء اللہ اس سال 15 کروڑ درخت لگائیں جائیں گے اور اس حوالے سے صوبوں کیساتھ رابطے میں ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات