کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے جیکب آباد کے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا، نزلہ، زکام اور کھانسی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

جمعہ 8 فروری 2019 13:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے جیکب آباد کے لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا، نزلہ، زکام اور کھانسی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، سبز چائے، یخنی ، مچھلی اور خشک فروٹ کی مانگ میں اضافہ، ڈاکٹروں نے عوام کو سردی سے بچنے کی ہدایت دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں گذشتہ تین روز سے کوئٹہ سے آنے والی یخ بستہ ہواؤں کے بعد ٹھنڈمیں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے، اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے کے باعث شہری شام کے اوقات میں گھروں تک محدود ہوگئے ہیں جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث بچے بڑے اور بوڑھے نزلہ ،زکام اور کھانسی کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں سردی کی شدت میں اضافے سے سبز چائے، یخنی، مچھلی اور خشک فروٹ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ، گرم اشیائ کی مانگ میں اضافے کے بعد قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ڈاکٹروں نے عوام کو سردی سے بچنے کی ہدایات دی ہیں کیوں کہ خشک ٹھنڈی ہواؤں سے نزلہ، زکام، کھانسی ، بخار سمیت دیگر امراض جنم لیتے ہیں اس لیے شہری گرم کپڑوں کا استعمال کریں اور خود کو ٹھنڈ سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں، دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کے بعد گیس کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے اور اکثر اوقات گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کم کردیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :