ن )لیگی ممبر قومی اسمبلی اقامہ کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور نور الحسن تنویر کو نوٹس جاری کر دئیے

جمعہ 8 فروری 2019 14:35

ن )لیگی ممبر قومی اسمبلی اقامہ کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ (ن )لیگی ممبر قومی اسمبلی کے اقامہ کیس میں الیکشن کمیشن ، سیکرٹری قومی اسمبلی اور نور الحسن تنویر کو نوٹس جاری کر دئیے۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں (ن )لیگی ممبر قومی اسمبلی کے اقامہ چیلنج کرنے کیس کی سماعت جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی ۔سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے اپنے مخالف امیدوار کے خلاف درخواست دائرکی ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار نے کہاکہ مدمقابل امیدوار ایم این اے نور الحسن تنویر اقامہ رکھتے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نور الحسن تنویر نے یو اے ای کے اکاؤنٹس نامزدگی فورم میں ظاہر نہیں کیے۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ نامزدگی فارم جمع کراتے ہوئے نور الحسن کے اقامہ کی مدت ختم نہیں ہوئی تھی۔وکیل درخواست گزار نے کہاکہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ممبرقومی اسمبلی کو نا اہل قرار دیاجائے۔دلائل سننے کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن، سیکرٹری قومی اسمبلی اور نور الحسن تنویرکونوٹس جاری کر دیئے ۔ یاد رہے کہ نور الحسن تنویر این اے 169 بہاولنگر سے مسلم لیگ ن کے ایم این اے منتخب ہوئے ہیں