Live Updates

سندھ میں گیس، پانی اور بجلی بحران وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے، مرتضی وہاب

پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کے عوام کو آخر کس بات کی سزا دے رہی ہی مشیر اطلاعات سندھ

جمعہ 8 فروری 2019 17:32

سندھ میں گیس، پانی اور بجلی بحران وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے، مرتضی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس ، پانی اور بجلی بحران وفاقی حکومت کا پیدا کردہ ہے۔مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے سندھ میں گیس پانی اور بجلی کے بدترین بحران پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اپنی نااہلی اور غیر سنجیدگی کی سزا عوام کو دینے سے گریز کرے، پی ٹی آئی کی حکومت سندھ کے عوام کو آخر کس بات کی سزا دے رہی ہی وفاقی وزرا کو سیاسی شعبدہ بازی اور اپوزیشن کے خلاف کارروائیوں سے فرصت ملے تو عوامی مسائل پر بھی توجہ دیں۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ایک طرف بڑا بھائی سندھ کو پانی نہیں دے رہا تو دوسری طرف سندھ میں گیس بحران شدید کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے بیشتر علاقوں میں گھروں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ 70 فیصد گیس پیدا کرنے والے صوبے کے ساتھ وفاق زیادتیاں بند کرے۔ پی ٹی آئی سرکار لوگوں کے روزگار چھیننے کے ساتھ ساتھ گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے کررہی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار کے تمام بلند و بانگ دعووں کی قلعی کھل گئی ہے، آج ملک کے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، پنجاب میں پولیس گردی عروج پر ہے، وفاقی وزرا شاہ خرچیوں میں مصروف ہیں جبکہ نیازی صاحب اس کے باوجود بلند دعں سے باہر نہیں نکل رہے۔ خدارا عوام کو گیس پانی اور بجلی کے بحران سے نجات دلائی جائے ایسا نہ ہو کہ حکمران عوام کے غیض و غضب کا شکار ہوجائیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات