کراچی ،وفاقی اردو یونیورسٹی، کلیہ فارمیسی کے تحت لیکچر کا انعقاد

جمعہ 8 فروری 2019 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) وفاقی اردو یونیورسٹی، کلیہ فارمیسی کے تحتreen extraciton,standardrization and commercialization of phytomedicineکے موضو ع پرلیکچر کا انعقاد کیا گیا جس میں تھائی لینڈ کی یونیورسٹی پرنس آف سیکنلا کے پروفیسر ڈاکٹر فارکفوم نے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ Pharm-Dپروگرام6سالہ ہونا چاہیے جس میں 5سالہ تعلیم کیلئے اور ایک سال انٹرن شپ(ہائوس جاب)کیلئے مختص ہوناچاہیے۔

ڈاکٹر فارم فارکفوم نے کہا کہ فائی ٹو میڈیسنز کو کمرشلائزیشن کی اشدضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قدرتی اجزاء سے علاج ممکن ہوسکتا ہے۔ رئیس کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین نے کہا کہ اس لیکچر سے طلبہ کوعلمی معلومات حاصل ہوئی اور ہماری کوشش ہوگی کہ آئندہ بھی مختلف جامعات کے پروفیسرز کو مدعو کرکے طلبہ کوعلمی اور تحقیقی معلومات کے مواقع فراہم کئے جائیں۔پروگرام کے اختتام پرڈاکٹر مہہ جبین نے پروفیسر ڈاکٹر فارکفوم کو شیلڈ پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر زاہد خان ، ڈاکٹر عبید اللہ کورائی نے بھی لیکچر دیتے ہوئے مفید معلومات فراہم کی ۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر محمد خان نے انجام دیئے۔لیکچر میں اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔