نیٹو کے سربراہ اسٹولٹن برگ کی روسی امریکی جوہری معاہدے کو بچانے کی کوشش

دیگرجوہری طاقتوں کو بھی اس معاہدے میں شامل کرنے کی کوششیں کرتے ہوئے اس ٹریٹی کو بچاناچاہتے ہیں،گفتگو

جمعہ 8 فروری 2019 20:48

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور روس کے مابین آئی این ایف نامی جوہری معاہدے کو پوری طرح ناکام ہو جانے سے بچانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ معاہدہ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے جوہری میزائلوں سے متعلق ہے، جو 1987میں سرد جنگ کے دور میں طے پایا تھا۔

امریکا اعلان کر چکا ہے کہ وہ اس سمجھوتے سے اگلے چھ ماہ کے دوران نکل جائے گا۔ اس اعلان کے بعد روس بھی اپنے طور پر اس معاہدے کو معطل کر چکا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پر اس ٹریٹی کی خلاف ورزیوں کے الزامات لگاتے ہیں۔ ژینس اسٹولٹن برگ کے بقول وہ دیگر جوہری طاقتوں کو بھی اس معاہدے میں شامل کرنے کی کوششیں کرتے ہوئے اس ٹریٹی کو بچانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :