کرپشن کے الزامات کے باجود کیپٹن ریٹائرڈ محمود کوسیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات

نیب میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات چل رہی ہیں

جمعہ 8 فروری 2019 22:41

کرپشن کے الزامات کے باجود کیپٹن ریٹائرڈ محمود کوسیکرٹری ہائر ایجوکیشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء) پنجاب حکومت نے کرپشن کے الزامات کے باجود کیپٹن ریٹائرڈ محمود کوسیکرٹری ہائر ایجوکیشن تعینات کردیا۔ذرائع کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ محمود کو سیکریٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب تعینات کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا ہے۔ کیپٹن ریٹائرڈ محمود کے خلاف نیب میں نندی پور پاور پراجیکٹ میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ نئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نندی پور پاور پراجیکٹ کے سابقہ سربراہ رہ چکے ہیں تاہم کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات پرسابق حکومت نے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔کیپٹن (ر) محمود ایری گیشن اور زراعت کے سیکریٹری بھی رہے ہیں۔ سابق وزیراعلی شہباز شریف نے کرپشن کے الزامات پر انہیں عہدے سے برطرف کیا تھا۔نئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن حالیہ دنوں میں بطور او ایس ڈی کام کر رہے تھے۔۔

متعلقہ عنوان :