پشاور ہائیکورٹ نے کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر صوبائی محکمہ آبپاشی کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا

جمعہ 8 فروری 2019 22:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2019ء) پشاور ہائیکورٹ نے کیس میں جواب جمع نہ کرانے پر صوبائی محکمہ آبپاشی کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کردیا ۔

(جاری ہے)

پشاور ہائیکورٹ میں محکمہ آبپاشی میں ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس اکرام اللہ اور محمد ایوب نے کی ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 2004 میں ملازمت سے ریٹائر ہوا لیکن سن کوٹہ پر بیٹے کو بھرتی نہیں کیا جارہا جبکہ دیگر ملازمین کے بچوں کو بھرتی کیا گیا ہے،درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں محکمہ آپباشی سے جواب طلب کیا گیا تھا لیکن جواب جمع نہیں کرایا گیا جس پر عدالت نے محکمہ آپباشی کو پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ،عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔