Live Updates

شہباز سینئر نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا

وزیر اعظم سے ایک ملاقات ہاکی کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے، شہباز سینئر

جمعہ 8 فروری 2019 23:21

شہباز سینئر نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا چارج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2019ء) پاکستان ہاکی کے سابق کپتان شہباز سینئر نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ایک ملاقات ہاکی کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے، عمران خان خود بھی ہاکی کھیلتے رہے ہیں، مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں گے۔شہباز سنئیر نے پیشکش کی کہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ حکومتی فنڈز کا آڈٹ جس سے مرضی کروالیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ کوشش ہوگی کہ ایف آئی ایچ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان پر پابندی یا جرمانہ عائد نہ ہو۔سابق کپتان نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہر فیڈریشن کا حصہ رہنے والے سابق اولمپئنز صرف فنڈز پر انگلیاں اٹھارہے ہیں۔۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات