ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات سال-20 2019کیلئے انتخابی شیڈول جاری

انتخابات 23 فروری کو ہونگے ،کاغذات نامزدگی اجراء اور داخل 9 سے 11 فروری کو ہو سکیں گے، رپورٹ

ہفتہ 9 فروری 2019 13:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سالانہ انتخابات سال-20 2019کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا گیا ،انتخابات 23 فروری کو ہونگے ،کاغذات نامزدگی اجراء اور داخل 9 سے 11 فروری کو ہو سکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

چیئر مین الیکشن بورڈ ظفر محمود مغل کے مطابق پولنگ 23 فروری ہفتہ کے روز صبح 8 بجے سے شام.4 بجے تک جاری رہے گی ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ ظفر محمود مغل نے کہاکہ پولنگ کے روز سیکورٹی انتظامات کے لئے خصوصی اقدامات ہو نگے ۔