وزارت داخلہ نے نوازشریف کی اسی سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد کردی

نیب نے ایل این جی انکوائری میں بھی سابق وزیراعظم کو ملزم نامزد کردیا‘نوٹس جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 9 فروری 2019 13:20

وزارت داخلہ نے نوازشریف کی اسی سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست مسترد ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 فروری۔2019ء) وفاقی وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی استدعامسترد کر دی ہے . اکتوبر2018میں وزارت داخلہ کو نوازشریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے درخواستیں الگ الگ جمع کرائی تھیں. ذرائع کا کہناہے کہ درخواستیں نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت پررہائی کے وقت جمع کرائی گئیں.

درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایگزٹ فرام پاکستان رولز2010کے رول 2میں بیان کردہ وجوہات ہم پرلاگونہیں ہوتی اورکسی معاشی جرم،دہشت گردی یا اس کی سازش جیسے جرم میں ملوث نہیں ہیں.

(جاری ہے)

لہذا نام ای سی ایل سے خارج کیئے جائیں تاہم وزارت خارجہ نے نوازشریف ‘مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے درخواستیں مسترد کردی ہیں. ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے وزارت داخلہ کے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جانے کے لیے مریم نواز کو لیگل ٹیم سے مشاورت کی ہدایت کی ہے.

توقع کی جارہی ہے کہ اگلے چند روز میں ان کی جانب سے وزارت داخلہ کے فیصلے کو چیلنج کردیا جائے گا. دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے قومی احتساب بیورو( نیب) نے ایل این جی انکوائری میں سابق وزیراعظم کو ملزم نامزد کردیا ہے شاہد خاقان عباسی کو بھیجے گئے نوٹس میں نواز شریف کو ملزم لکھا گیا. نیب کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو بطور سابق وزیر پیٹرولیم طلب کیا گیا جب وہ نوازشریف کی کابینہ کے وزیر تھے. نیب نوٹس کے مطابق ملزمان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور دھوکہ دہی کا الزام ہے ملزمان پر کرپشن، قومی خزانے کا نقصان پہنچانے کے بھی الزامات ہیں.