پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین سنچری بنانا چاہتا ہوں ، علی عمران

اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ میرا پہلا ہدف ہو گی ، ٹارگٹ پاکستان ٹیم میں شمولیت ہے ، ایمرجنگ پلیئر کراچی کنگز

ہفتہ 9 فروری 2019 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) قومی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ایمرجنگ پلیئر علی عمران نے پاکستان سپر لیگ فور میں اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ کو اپنا ہدف بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل میں شرکت کیلئے دوبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے بہت پرجوش ہوں ، اورکراچی کنگز کی جیت میں اپنا کردار ادا کروں گا ، علی عمران نے کہاکہ پی ایس ایل کیلئے بھر پور فارم میں ہوں اور جب بھی موقع ملے گا اپنی صلاحیتوں کا لوہا ضرور منواوں گا ۔

پاکستان اے اور پاکستان ایمرجنگ ٹیم کا حصہ رہنے والے علی عمران نے کہاکہ کراچی کنگز پی ایس ایل فور میں سب کو سرپرائز دیگی ،کراچی کنگز کی ٹیم میں بہترین کمبی نیشن ہے جبکہ پی ایس ایل میں اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ میرا ٹارگٹ پاکستان ٹیم میں شمولیت ہے جبکہ پی ایس ایل میں تیز ترین سنچری بنانے سمیت میرا ہدف جنوبی افریقہ کے اسٹار پلیئر اے بی ڈی ویلیئرز کی وکٹ ہو گی ۔