Live Updates

قبضہ مافیا سے زمین واگزارکرا کرپارکس بنائیں گے، آلودگی کیخلاف جنگ آنے والی نسلوں کیلئے ہے. عمران خان

ہیڈ بلوکی کے قریب 18سو ایکٹر سے زائد اراضی پر مصنوعی جنگل‘جھلیں اور وائلڈ لائف پارک بنایا جائے گا‘وزیراعظم نے افتتاح کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 9 فروری 2019 14:02

قبضہ مافیا سے زمین واگزارکرا کرپارکس بنائیں گے، آلودگی کیخلاف جنگ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 فروری۔2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں. تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پلانٹ فور پاکستان پروگرام کا آغازکر دیا ہے‘قبضہ مافیا سے زمین واگزارکرا کرپارکس بنائیں گے، آلودگی کیخلاف جنگ آنے والی نسلوں کیلئے ہے.

وزیر اعظم عمران خان آج پلانٹ فار پاکستان ڈے کے موقع پر بلوکی ہیڈ ورکس کے قریب 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کیا جس کے تحت 1500 ایکڑ اراضی پر شجرکاری کی جائے گی.

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے موقع پر انہیں شجرکاری مہم سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی‘ نئی 10 بلین ٹری مہم کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بلوکی میں پودا لگا یا. وزیراعظم کو ملک بھر میں شروع کی جانے والی شجر کاری مہم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، تقریب میں سکھ طلبہ نے ملی نغمہ بھی پیش کیا.

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی زمین پر جنگلات اور وائلڈ لائف پارک بنا رہے ہیں، جنگلات اگانے سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، آلودگی پر قابو پانے میں مدد ملے گی، ان اقدامات سے نئی نسل کوماحولیاتی تبدیلی اورآلودگی سے تحفظ ملے گا. وزیراعظم عمران خان اس سلسلے میں پہلے لاہور پھر ہیڈ بلوکی گئے جہاں انہوںشجر کاری مہم کے سلسلے میں نیا جنگل آباد کرنے کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے پودا لگایا‘مہم کے تحت 3 ماہ میں ملک میں 15 کروڑ پودے لگانے کا منصوبہ ہے.

عمران خان کے ہمراہ سکولوں کے اڑھائی ہزار بچوں نے بھی 10 ہزار پودے لگائے‘ننکانہ صاحب کی ضلعی انتظامیہ نے اس سلسلے میں 2500 ایکڑ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے خالی کرائی ہے . بااثرافراد سے واگزار کرئی گئی ارضی میں سے1832ایکڑ محکمہ جنگلات کے سپرد کردی گئی ہے یہ 1994سے قبصہ مافیا کے زیر استعمال تھی جس پر ایشیاءکے بڑے مصنوعی جنگلات میں سے ایک جنگل اگایا جائے گا ‘اس مصنوعی جنگل میں 7سوایکڑ پر محیط سفاری پارک ،ریزورٹ ،فش فارم ،ہنٹنگ پوائنٹ ،بوٹ کلب اور ریسٹ ہاﺅس بھی تعمیر کیا جائے گا.

یہاں پر لگائے جانے والے پودوں میں ارجن ،کیکر، شیشم ،نیم،توت،جامن اور دوسرے ماحول دوست پودے شامل ہیں جبکہ فش سٹاکنگ کیلئےرہو،تھلا،مراخی،گلفام اور اعلیٰ نسل کی دیگر مچھلیاں شامل ہوں گی جبکہ 5ایکڑپر محیط اعلیٰ تفریحی سہولتوں سے مزین پکنک ریزورٹ بھی بنیاجائے گا. افتتاحی تقریب میں وزیراعظم پاکستان اور مہمانوں کی تواضع صرف چائے سے کی گئی جبکہ پودے لگانے کیلئے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کرنے والے طلباءکیلئے لانچ باکسز کا بھی اہتمام کیا گیا.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات