آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات کر دیا، محمد نعیم کو آئی جی پولیس خیبر پختونخوا تعینات کیا گیا، نوٹیفیکشن جاری

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 9 فروری 2019 14:57

آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2019ء) آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات کر دیا ہے جب کہ محمد نعیم کو آئی جی پولیس خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہے۔نعیم خان اس سے قبل آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات تھے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلسمنٹ ڈویژن نے آئی جی خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے وفاقی حکومت نے صلاح الدین محسود کو دوبارہ خیبر پختونخوا کا آئی جی تعینات کیا تھا۔وفاقی حکومت نے انسپکٹرجنرل آف پولیس کو تبدیل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا ۔گریڈ 21 کے صلاح الدین خان کو دوبارہ خیبر پختونخوا کا آئی جی پی تعینات کیا گیا تھا ۔صلاح الدین خان محسود عام انتخابات سے قبل 16ماہ تک بطور آئی جی خیبرپختونخوا تعینات رہے تھے تاہم آج ان کو اس عہدے سے ہٹا کر آئی جی پولیس آزاد کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔