جرمن سفیرنے بلوچستان کےمقامی قالینوں کو شاندار قراردے دیا

کوئٹہ میں قالین شاپنگ کا زبردست تجربہ ہے، سرد موسم میں گرما گرم بھُنی مکئی کھانے کا لطف بھی اٹھایا۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر کا ٹویٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 9 فروری 2019 16:40

جرمن سفیرنے بلوچستان کےمقامی قالینوں کو شاندار قراردے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2019ء) پاکستان میں تعنیات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بلوچستان کےمقامی قالینوں کو شاندار قرار دے دیا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں قالین شاپنگ کا زبردست تجربہ ہے، سرد موسم میں گرما گرم بھُنی مکئی کھانے کا لطف بھی اٹھایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان  تعینات جرمن سفیر نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں قالین شاپنگ کا زبردست تجربہ ہے۔

بلوچستان کے مقامی ڈیزائن اور رنگوں کے قالین شاندار ہیں! انہوں نے کوئٹہ سے واپسی پر سبز چائے بھی خریدی۔ اس دوران بازار میں سرد موسم میں گرما گرم مکئی کھانے کا لطف اٹھایا۔ واضح رہے جرمن سفیر مارٹن کوبلر ان چند غیر ملکی سفیروں میں سے ایک ہے جو پاکستانی عوام میں مقبول ہیں۔
اس کی بڑی وجہ انکی پاکستان سے محبت اور پاکستانیوں سے لگاؤ ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان سے ان کی محبت کا جو انداز ہے وہ سب سے نرالا ہے۔ وہ کبھی پاکستانی سیاحت کوفروغ دینے کے لیے پاکستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کو جاتے ہیں تو کبھی اپنی گاڑی پر ٹرک آرٹ کروا کر پاکستان کی ثقافت کو فروغ دیتے ہیں۔ایک جانب وہ پاکستان کے مثبت پہلو اجاگر کرتے ہیں تو دوسری جانب وہ ہمارے معاشرے میں موجود کمزوریوں کی بھی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ ہم اس حوالے سے بہتر رویہ اپنا سکیں۔

تاہم جرمن سفیر نئی پاکستانی حکومت کی کاکردگی سے بھی متعلق کافی مطمئن نظر آتے ہیں۔ گزشتہ ایام میں انہوں نے پاکستان پوسٹ کو استعمال کیا تو پارسل وقت پر گھر پہنچنے پر خوش ہوئے اور مراد سعید سے ملاقات کرنے جا پہنچے۔ اسی طرح جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے حکومت کے صحت کارڈ کو زبردست اقدام قرار دیا۔