سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں کا محکمہ تعلیم میں پی ایس ٹی کے آفر آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 9 فروری 2019 18:05

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) لاڑکانہ میں سندھ یونیورسٹی ٹیسٹ پاس امیدواروں نے محکمہ تعلیم میں پی ایس ٹی کے آفر آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر امیدواروں علی ڈنو گاد، ساجد قریشی، محمد ایوب، مجیب الرحمٰن چنہ اور دیگر نے بتایا کہ سال 2009 میں سندھ یونیورسٹی کی نگرانی میں پی ایس ٹی کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ میں حصہ لے کر 60 سے زائد مارکس حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جس کے بعد ہمارے نام ویٹنگ لسٹ میں شامل کرکے نظرانداز کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے انہیں نشستوں پر بھرتیوں کے لیے دوبارہ آئی بی اے کے ذریعے ٹیسٹ لے کر ہماری ساتھ بڑی ناانصافی کی ہے۔ امیدواروں نے وزیراعلیٰ سندھ، محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر اور دیگر سے اپیل کی کہ پی ایس ٹی کے آفر آرڈر جاری کرکے انصاف کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :