جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ریڈ کریسنٹ سندھ کے درمیان معاہدہ

ہفتہ فروری 18:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2019ء) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ریڈ کریسنٹ سندھ کے مابین صوبے میں صحت عامہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے معاہدہ طے پاگیا ہے ۔معاہدے کا بنیادی مقصد عام آدمی کومناسب قیمت پر بہتر طبی سہولیات کی فراہمی ہے ۔اس ضمن میں ریڈ کریسنٹ سندھ،جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جگہ فراہم کریگی اور یونیورسٹی انتطامیہ اس مد میں ریڈ کریسنٹ کو کرایہ دے گی۔

جبکہ ریڈ کریسنٹ اس حوالے سے طبی عملے کی تربیت میں بھی مدد باہم فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اور ریڈ کریسنٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب صوبائی ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی گئی جس میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع اور پی آر سی سندھ کی چیئر پرسن شہناز حامد نے معاہدے پر دستخط کیے ۔اس موقع پر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ سندھ میں شعبہ صحت کو درپیش مسائل کا حل ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی اس ضمن میں اپنی جانب سے ہرممکن اقدامات کرنے میں کوشاں ہے تاکہ سندھ کے عوام کو بہتر طبی سہولیات کا حصول ممکن ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :