خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں سول و سیشن کورٹ کے قیام کی منظوری دے دی

ہفتہ 9 فروری 2019 19:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں سول و سیشن کورٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔ابتدائی مرحلے میں سول و سیشن کورٹ کے لئے آسامیوں پٴْر کی جائیں گی ۔ وزیر اعلی محمود خان نے سول و سیشن کورٹ کے قیام اور آسامیوں کی باقاعدہ منظور دے دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع میں سول و سیشن کورٹ کے قیام کی منظوری دے دی۔

سول و سیشن کورٹ کے قیام پر سالانہ545 ملین روپے سے زائد لاگت آئے گی۔خیبر، مہمند، باجوڑ اورکزئی، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان بھی شامل ہیں۔ ضم شدہ 7اضلاع کیلئے گریڈ 21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی تعداد 7ہو گی ۔ گریڈ 20 کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہو گی۔ 7اضلاع کے لئے گریڈ 19 کے سنیئر سول جج 7جبکہ گریڈ 18 کے سول جج کی تعداد 24ہو گی۔