سکھر: موٹروے پولیس گمبٹ نے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا

آئل ٹینکر کوموسانی کے مقام پر روک کر کے موٹروے پولیس نے احتیاطی طور پرآئل ٹینکر کو محفوظ مقام پر کھڑا کردیا

ہفتہ 9 فروری 2019 20:02

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2019ء) ترجمان موٹر وئے پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق موٹروے پولیس گمبٹ نے علاقے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے گذشتہ روز 40ہزار لیٹر پیٹرول سے بھرا لیک آئل ٹینکر کوموسانی کے مقام پر روک کر کے موٹروے پولیس نے احتیاطی طور پرآئل ٹینکر کو محفوظ مقام پر کھڑا کردیا اور ایس ایس پی موٹروے غلام سرور بھیو کی خاص ہدایات امدادی کاموں کی تیاریاں کر کے عام لوگوں کو لیک آئل ٹینکر سے دور رکھا گیا تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے امدادی کاروائیوں میں موٹروے پولیس ،ڈسٹرکٹ پولیس، رینجر، ایمبولینس، فائربریگیڈکی گاڑیاں طلب کر کے امدادی کاروایوں کا آغاز کیا گیا اور آئل ٹینکرسے باقی ماندہ پیٹرول کو دوسرے ٹینکر میں شفٹ کیا گیا ترجمان موٹر وئے کے مطابق آئل ٹینکرC-2898 کراچی سے خانیوال جارہا تھا۔