راولپنڈی پولیس کی کاراوئی میں15 ملزمان گرفتار

کلاشنکوف ، 4 پستول 30 بور مع 14 روند ، 2006 پتنگیں مع 28 ڈوریں برآمد

ہفتہ 9 فروری 2019 20:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاراوئی میں15 ملزمان گرفتار کر کے 1 کلاشنکوف ، 4 پستول 30 بور مع 14 روند ، 2006 پتنگیں مع 28 ڈوریں برآمد کر لیںتھانہ مری پولیس نے فضل رحیم سے 1 کلاشنکوف اور 1 پستول 30 بور مع 5 روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے زبیر سے 1 پستول 30 بور مع 3 روند ، تھانہ جاتلی پولیس نے وقاص سے 1 پستول 30 بور مع 2 روند ، تھانہ پیر ودہائی پولیس نے فضل اللہ سے 1 پستول 30 بور مع 4 روند ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے وسیم اور حمزہ سے 1200 پتنگیں مع 24 ڈوریں ، تھانہ صدر واہ پولیس نے ذوالفقار سے 145 پتنگیں مع1 ڈور ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے فاروق سے 50 پتنگیں معہ2 ڈوریں ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے ندیم سے 430پتنگیں ، مقبول او ر محسن سے 100 پتنگیں ، تھانہ کینٹ پولیس نے روفن سے 6 پتنگیں مع1 ڈور ، تھانہ سٹی پولیس نے ارسلان اور شعیب سے 50 پتنگیں ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے فراز سے 25 پتنگیں برآمد کر لیں۔