Live Updates

یہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے نام نہاد تبدیلی عالمی ایجنڈا کی تکمیل ہے،نیر حسین بخاری

سلیکٹڈ وزیراعظم کی غیر پارلیمانی گفتگو ہمیشہ ملک اور قوم کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بنتی ہے،وزیر اعظم کے خطاب پر ردعمل

ہفتہ 9 فروری 2019 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) نپاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات سچ ثابت ہو رہی ہے کہ نام نہاد تبدیلی عالمی ایجنڈا کی تکمیل ہے۔ آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کو بااختیار بنایا اس لئے جمہوریت سے نفرت کرنے والے زخم خوردہ ہیں۔

سلیکٹڈ وزیراعظم کی غیر پارلیمانی گفتگو ہمیشہ ملک اور قوم کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بنتی ہے۔ کٹھ پتلی حکومت ملک کو سونامی میں ڈبو رہی ہے۔

(جاری ہے)

قرضوں میں اضافہ ملکی معیشت کو گروی رکھنے کے مترادف ہے۔ کشکول توڑنے کے جھوٹے دعویدار بے نقاب ہورہے ہیں۔ پہلے چھ ماہ ہی میں بیرونی قرضہ 2ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ روپے کی قدر میں ہونے والی کمی سے قرض میں پہلے ہی کئی سو ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سید نیر حسین بخاری نے کہا کہ قوم کی غریبوں کے لئے عطیات میں دی ہوئی رقم سے بنی گالہ محل بنایا گیا ہے۔ قوم اس کا حساب لے کر رہے گی۔ عمران خان اور علیمہ خان کو ذرائع آمدنی بتاناہوں گے۔ دراصل عمران خان کی چیخ و پکار بیرونی ممالک سے پی ٹی آئی فنڈ سے لئے لاکھوں ڈالرفنڈنگ کے حساب کتاب سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں۔ن۔۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات