اسلام آباد،مسٹ یونیورسٹی شدید انتظامی بحران کا شکار,مبینہ طور پرچند عناصر وائس چانسلر کی تعیناتی میں التواء کا باعث

ارباب اختیار خاموش تماشائی

ہفتہ 9 فروری 2019 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) مسٹ یونیورسٹی شدید انتظامی بحران کا شکار,مبینہ طور پرچند عناصر وائس چانسلر کی تعیناتی میں التوائ کا باعث,ارباب اختیار خاموش تماشائی بن گئے۔ذرائع کے مطابق میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی گزشتہ ایک سو دس دن سے شدید انتظامی بحران کا شکار ہی,ڈاکٹر حبیب الرحمن جو کہ دو بار وی سی رہنے کے بعد اب توسیع کے ذریعے وی سے کے عہدے پر تعینات تھے کے بعد تاحال مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی التوائ کا شکار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چند عناصر ایک بار پھرن ڈاکٹرحبیب الرحمن کو وی سی تعینات کروانے کی کوشش کر رہے تھے اور اس سلسلہ میں مبینہ اطلاعات ہیں کہ سرچ کمیٹی کی سفارشات کے بعد پہلی بار خلاف قواعد پانچ رکنی پینل صدر ریاست/چانسلر کو ارسال کیا گیا تھا مبینہ اطلاعات کے مطابق کمیٹی کی سفارشات کے مطابق پانچویں نمبر کے امیدوار کو پہلے نمبر پر لانے کی کوشش کی جان رہی تھی مگر میڈیا پر معاملہ کھل جانے کے بعد ایسا نہ ہو سکا جس تاہم مبینہ اطلاعات ہیں کہ صدر ریاست نے سرچ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق پہلے نمبر کے امیدوار ڈاکٹر اقرار کو وی سی تعینات کرنے کی منظوری ایک ہفتہ قبل دے دی تھی مگر تاحال ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نہیں ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چند عناصر وی سی تعیناتی کو التوائ میں رکھ کر متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر چند حکومتی مشیر,سیکرٹریز اور چند دیگر با اثر شخصیات مسٹ کے وی سی کی تعیناتی میں رکاوٹ ہیں۔واضح رہے کہ اس طرح کی اعلی سطح آسامیوں پر اگر حکومت کو ذاتی مفاد پورا ہوتا نظر آ رہا ہو تو چھٹی کے دن اور آدھی آدھی رات کو بھی سروسز سے نوٹیفکیشن جاری کروا لئے جاتے ہیں مگر ایک اہم ادارے کے وی سی کی تعیناتی التوائ کا شکار ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ شیراز راٹھور

متعلقہ عنوان :