مقامی این جی او کنیزرفیق فاؤنڈیشن کی جانب سے مورخہ 09 فروری 2019 کو نور فاؤنڈیشن ہائی سکول ملک پورنزد بی آر بی کنال ،7کلومیٹر جلو موڑ لاہورمیں ایک پرُ وقارتقریب کا اہتمام

ہفتہ 9 فروری 2019 20:33

مقامی این جی او کنیزرفیق فاؤنڈیشن کی جانب سے مورخہ 09 فروری 2019 کو نور ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 فروری2019ء) مقامی این جی او کنیزرفیق فاؤنڈیشن نے آج مورخہ 09 فروری 2019 کو نور فاؤنڈیشن ہائی سکول ملک پورنزد بی آر بی کنال ،7کلومیٹر جلو موڑ لاہورمیں ایک پرُ وقارتقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں سکول کےمستحق طلبہ میں سٹیشنری اور بیگ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرنور فاؤنڈیشن ہائی سکول کی پرنسپل نے کنیزرفیق فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ اُنہوں نے کہا کنیزرفیق فاؤنڈیشن نے جس ایثار اور جذبے سے معمور ہو کر یہ سکول بیگز تقسیم کئے ہیں نور فاؤنڈیشن ہائی سکول تہہ دلِ سے اُن کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

نور فاؤنڈیشن کی پروگرام مینیجر مِسز شازیہ اِقبال نے بھی خصوصی طور پر اِس تقریب میں شرکت کی اور کنیز رفیق فاؤنڈیشن کے اس جذبے کو بے سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مستقبل میں نُور فاؤنڈیشن اور کنیز رفیق فاؤنڈیشن کے ساتھ اکٹھے مل کر فلاحی کاموں کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔ دورانِ تقریب کنیز رفیق فاؤنڈیشن کے چیف پروگرام مینیجر شاہد حسین نے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں بنیادی تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں پر روشنی ڈالی اور اپنی این جی او کے پلیٹ فارم سے ان کے حل کیلئے اپنی کاوشوں کو جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

اس تقریب کا مقصد غریب طلبہ میں تعلیمکو فروغ اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ یہ بچے پڑھ لکھ کر اپنا مستقبل سنواریں اور پاکستان کی فلاح اور ترقی کیلئے روشن ستارہ بن کر اُبھریں۔ اس تقریب کے انعقاد میں کرنل محمد افضل ڈوگر (ریٹائرڈ) اور دیگر معززینِ علاقہ نے بھی شرکت کی اور کنیز رفیق فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

متعلقہ عنوان :