پشاور،سات نئے قبائلی اضلاع میں سول و سیشن کورٹ کے قیام سمیت 7 ججوںسمیت کل 907 آسامیوں کی باقاعدہ منظوری
ہفتہ 9 فروری 2019 22:57
(جاری ہے)
انضمام کے نتیجے میں سات نئے ضم شدہ اضلاع کیلئے گریڈ 21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی تعداد سات ہو گی جبکہ گریڈ 20 کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کی تعداد مجموعی طور پر 14 ہو گی۔
اسی طرح سات اضلاع کے لئے گریڈ 19 کے سنیئر سول جج سات جبکہ گریڈ 18 کے سول جج کی تعداد 24ہو گی۔ان آسامیوں کے ساتھ ساتھ ایکسلری سٹاف کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ان اضلاع میں ترقیاتی حکمت عملی ، شفاف حکمرانی اور قبائلی اضلاع میں انصاف کیلئے ملکی سطح پر موجود انصاف کا ڈھانچہ کھڑ اہو جائے گا۔صوبائی حکومت قبائلی اضلاع میں روزگار کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔وزیراعلیٰ نے اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں نئے اضلاع کا انضمام ایک بڑامعرکہ ہے اس عمل میں چیلنجز بھی سامنے آئیں گے تاہم ، ہم ان چیلنجز پر قابو پا نے کیلئے نئے اضلاع کے عوام کی خواہشات کے مطابق اقدامات اُٹھارہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ نئے اضلاع میں آسامیوں کی تخلیق کیلئے ایس این ایز اور پی سی ونز فوری طور پر مکمل کی جائیں انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع میں سترہ ہزارسے زائد مختلف کیٹگری کی آسامیاں پیدا کی جارہی ہیںجونئے اضلاع میںآبادی کے تناسب سے تقسیم کی جائینگی۔ نئے اضلاع کی ترقیاتی ضروریات سمیت متاثرین کی بحالی ، مکانات کی تعمیر نو ، صحت اور تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی جیسے امور پورے کئے جائینگے۔ وزیراعلیٰ نے خصوصی طور پر تعلیم اور صحت کے شعبو ں میں منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ان شعبوں میں سٹاف ، آلات اور دیگر سہولیات کی کمی ترجیحی بنیادوں پر پور ی کی جائیگی۔ اگلے ڈیڑھ ماہ میں پانچ لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی کا عمل شروع کرایا جا ئے گا، نئے اضلاع میں مختلف منصوبوں کی سولرائزیشن پر عملی پیشرفت شروع ہو جائے گی۔ ملازمتوں میں عمر اور تعلیم کے حوالے سے خصوصی رعایت دی جائے گی۔ انہوںنے سابقہ فاٹا یعنی نئے اضلاع میں منصوبوں کیلئے قواعد و ضوابط میں رعایت دینے سے بھی اتفاق کیا اور کہا کہ یہ ضرورت کی بنیاد پر ہونا چاہیئے۔ تحصیل کی سطح پر پلے گراؤنڈز کے قیام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئے اضلاع میں چھوٹے ڈیمز بھی تعمیر کئے جائیں گے تاکہ یہاں کے زرعی شعبے کو بھی ترقی دی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ انضمام کیوجہ سے امن عامہ کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور وقت کیساتھ مزید بہتری آئیگی ، یہ پورہ خطہ تیز تر ترقی اور خوشحالی کیلئے کھل جائیگا ۔ وزیراعلیٰ نے نئے اضلاع میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.