شوبزانڈسٹری میں شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،بائو اصغرعلی

بہت سی نئی بننے والی فلموں نے کامیابیاں سمیٹ کر فنکاروں اورفلمسازوں کی حوصلہ افزائی کی ہے

اتوار 10 فروری 2019 11:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) آنیوالے وقت میں پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں اپنی شناخت بنائینگی۔ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکر اور ہنر مند جس اندازسے محنت کر رہے ہیںان کی محنت رائیگاں نہیں جائیگی۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان شوبزانڈسٹری کے معروف پروڈیوسر،رائٹروبائوپروڈکشن کے روح رواں بائو اصغرعلی نے اپنے ایک انٹرویوکے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ بہت سی نئی بننے والی فلموں نے کامیابیاں سمیٹ کر فنکاروں اورفلمسازوں کی حوصلہ افزائی کی ہے، میری دعا ہے کہ آنیوالی فلموں کو بھی کامیابی ملے تاکہ مزید لوگ فلم انڈسٹری کی ترقی کے سفر میں شامل ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فلمیں ملکی سطح پر ہی نہیں بیرون ملک میں بھی زر مبادلہ کمانے کا ذریعہ بن رہی ہیں جو فلمسازی کے عمل کو استحکام دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں بائو اصغرعلی نے کہا کہ ایک پروڈیوسرورائٹر سے امید رکھی جاتی ہے کہ وہ کامیاب فلمیں بنائے، صرف فلمیں بنانا ہی کافی نہیں ہوتا، ان کا کامیاب ہونا بھی بے حد ضروری ہے،بائو اصغرعلی نے شوبزانڈسٹری میں شادی کرنے کے سوال کے جواب میں بتایا کہ شوبزانڈسٹری میں شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیںکیونکہ وہ پہلے ہی بہترین شادی شدہ زندگی انجوائے کررہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ زندگی میں اچھے اور برے حالات ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ہمیں دونوں سے سبق سیکھنا چاہئے ،کسی بھی شخص کی کامیابی میں صلاحیتوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے۔

میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر موجودہ مقام حاصل کیا ہے جسے برقرار رکھنے کیلئے ہر وقت کوشاں رہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں جو انسان جتنا پریکٹیکل ہوگا وہ اتنا ہی کامیاب ہے۔

متعلقہ عنوان :