بھارت میں زہریلی شراب پینے سے مزید 20افرادہلاک،تعداد67ہوگئی

52متاثرہ افردکی حالت تاحال غیر، شراب میں میتھینول نامی زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق

اتوار 10 فروری 2019 11:40

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے مزید 20افرادہلاک،تعداد67ہوگئی
لکھنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) شمالی بھارت کی دو ریاستوں کے متعدد دیہات میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی زہریلی شراب پینے سے مزید 20افرادہلاک ہوگے یوں ہلاک افرادکی تعداد37سے بڑھ کر 67ہوگئی ہے جبکہ 52افرادکی حالت ابھی تک غیر ہے ، ہسپتالوں میں داخل افراد کی جانیں بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ ادھربھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی اس شراب میں میتھینول نامی زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق اتوارکو ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ بیمار پڑ جانے والے افراد میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔ ترجمان کے مطابق ان ہلاکتوں میں سے 30 ملکی دارالحکومت نئی دہلی سے مشرق کی طرف ریاست اتر پردیش میں اور 37 دیگر ہلاکتیں اتر آکھنڈ کے شہر ہردوار میں ہوئیں۔ ہسپتالوں میں داخل افراد کی جانیں بچانے کی پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارن پور میں غیر قانونی طور پر کشید کی گئی اس شراب میں میتھینول نامی زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :