جمال خاشقجی قتل، ٹرمپ انتظامیہ کا کانگریس کو بتانے سے انکار،درخواست بھی مستردکردی

سینٹرز نے وائٹ ہاؤس کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی تھی

اتوار 10 فروری 2019 11:40

جمال خاشقجی قتل، ٹرمپ انتظامیہ کا کانگریس کو بتانے سے انکار،درخواست ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگریس کی اس درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کو کس نے قتل کیا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کے مطابق سینٹرز نے اکتوبر میں وائٹ ہاؤس کو اس معاملے کی تحقیقات کرنے اور اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کی درخواست کررکھی تھی،ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اہلکار نے کہاکہ امریکی صدر اس معاملے پر درخواست رد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں،ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق صدر ٹرمپ کانگریس کی جانب سے اس قسم کی درخواست کو مسترد کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

یادرہے کہ امریکہ نے جمال خاشقجی کے قتل کی منصوبہ بندی اور اسکی عمل درآمد میں ملوث شاہ سلمان کے سابق مشیر سعود القہانی سمیت 17 سعودی اہلکاروں کو سزائیں بھی سنائی ہیں۔تاہم امریکی سینٹرز کی جانب سے امریکی صدر پر جمال خاشقجی کے قتل کے لیے براہ راست ولی عہد شاہ سلمان کی مذمت نہ کرنے پر شدید تنقید کی جاتی رہی ہے۔