شوبز کو خیر باد نہیں کہا ،ہمیشہ سے معیاری کام کرنے کی قائل ہوں ‘ ہما نواب

کرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ،میرے کردار وںکو ہمیشہ پذیرائی ملی ‘ سینئر اداکارہ

اتوار 10 فروری 2019 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) ٹی وی کی سینئر اداکار ہما نوا ب نے کہا ہے کہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ حال میں ڈرامہ سیریل ’’ تم مجرم ہو ‘‘ میں اداکاری کی ہے ، ہمیشہ سے معیاری کام کرنے کی قائل ہوں اور ڈرامہ انڈسٹری میں کئی سال گزارنے کے باوجود آج بھی اسی پر کاربند ہوں ۔ ایک انٹر ویو میںہمانواب نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سکرپٹ میں لکھے گئے مختلف کردار کسی ایک ہی فنکار پر فٹ بیٹھیں ۔

(جاری ہے)

میں ہمیشہ سے سکرپٹ کا بڑا گہرائی سے جائزہ لینے کے بعد کسی کردار کی حامی بھرتی ہوں اور پھر دل و جان سے محنت کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کرئیر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اور مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے نبھائے ہوئے کردار وں کو ہمیشہ پذیرائی ملی ۔ ہما نواب نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ میں نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا ہے بلکہ جب بھی اچھے کردار کی پیشکش ہوئی ہے کام کیا ہے ۔ حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’’ تم مجرم ہو ‘‘ میں اداکاری کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :