،جنوبی وزیرستان وانا بازار میں لمبے عر صے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اپنی رٹ مکمل طور پر بحال کردی

اتوار 10 فروری 2019 15:00

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) ،جنوبی وزیرستان وانا بازار میں لمبے عر صے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اپنی رٹ مکمل طور پر بحال کردی ،لیویز اور خاصہ فورس کے اہلکار وانا رستم بازار میں روزانہ ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ دوسرے قبائلی جھگڑے موقع پر جرگوں کے ذریعے حل کرانے میں کلیدی کرادار اداکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیویز اور خاصہ دار فورس وانا بازار کی مین روڈ پر صبح سے شام تک مسلسل گشت کرتے رہتے ہیں جس سے ٹریفک جام نہیں رہتی اور مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آرہی اس کے علاوہ لیویز اور خاصہ دار فورس بازارکے تمام مسافرخانے چیک کرتے ہیں اور رپورٹ اے سی وانا فہیداللہ کے پاس روزانہ کی بنیاد پر جمع کرادیتے ہیں۔

مسافر خانوں پر انتظامیہ کی کڑی چیک سے مشکوک افراد کا وانا بازار میں داخلہ اب مشکل ہے۔بازار میں انتظامیہ کے محرر سمیع اللہ وزیر نے کہا کہ وانا بازار اب مکمل طور پر ہمارے کنٹرول میں ہے کوئی بھی جھگڑا یا تخریب کاری کی واردات نہیں کرسکتا۔