پریس کلب بونیر اور پولیس اسٹیشن ڈگر میں پودہ جات لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا

اتوار 10 فروری 2019 15:10

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) وزیر اعظم پاکستان کی ھدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ فارسٹ ڈویژن،ڈسٹرکٹ واٹر شیڈ ڈویژن ،ضلعی انتطامیہ،ضلعی پولیس اور پریس کلب بونیر نے مشترکہ طور پر گرین بونیر مھم کے سلسلے میں پریس کلب بونیر اور پولیس اسٹیشن ڈگر میں پودہ جات لگاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے ۔اس مھم کے دوران کے دوران ضلع بھر میں دس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

تقریب پریس کلب بونیر اور تھانہ ڈگر میں منعقد ہوا جس میں ڈی ایف او فارسٹ احمد جلیل ۔ڈی ایف او واٹر شیڈ حٖضرت میر،اے سی مندن سعیداللہ جان،ڈی ایس پی ظفر خان ۔چیئر مین پریس کلب عبدالرحمان عابد نے پودہ جات لگائیں اور سرسبز و شاداب پاکستان کے لیے دعامانگی گئی۔تقریب میں فارسٹرز لیاقت علی خان ۔

(جاری ہے)

مجتبٰی خان ،ایس ایچ او ڈگر خالد خان ،میڈیا کے نمائدوں نے شرکت کی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایف او فارسٹ نے بتایا ہے کہ ضلع بونیر میں بیلین ٹری سونامی کے تحت بونیرمیں پودا جات وافر تعداد میں لگائے گئے ہیں جبکہ امسال بھی فارسٹ اور واٹر شیڈ ملکر مقررہ حدف کو پوارکرے گی۔انھوں نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے گرین پاکستان مھم کے تحت نئے جذبے سے پودا جات لگانے کو خوش ائند قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس سے علاقہ سرسبز و شادات اور سیر وسیاحت کے لیے مواقع میں اضافہ کے ساتھ مقامی ابادی کی امدن میں بھی اضافہ ہوجائیگا۔

اے سی مندن اور ڈی ایس پی ڈگر نے عوام سے کہا ہے کہ وہ مھم کو کامیات بنائیں اور محکمہ فارسٹ اور واٹر شیڈ کو یقین دھانی کرائی ہے کہ انتظامیہ اور پولیس کے زیر انتظام تمام مقامات پر پودا جات لگائے جائیں گے اور اس کی حفاظت بھی کریں گے۔اس موقع پر محکمہ فارسٹ کے اھلکاروں اور ڈیلی ویجرز نے پولیس اسٹیشن ڈگر اور پریس کلب بونیر کے اس پاس خالی زمین پر کشیر تعداد میں پودہ جات لگاکر عام لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے اور میڈیا کے زریعے پیعام دیا ہے کہ عام ادمی کم سے کم ایک پودہ لگاکر حب الوطنی کا ثبوت دیں ۔