Live Updates

اتحادی ہیں اور رہیں گے، ملاقات کے بعد نعیم الحق اور شجاعت حسین کی مشترکہ پریس کانفرنس

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملاقات کر کے بتایاجائے کہ ق لیگ سے اختلاف نہیں،ق لیگ اور پی ٹی آئی میں ایسے اختلافات نہیں کہ شورمچایاجائے۔ق لیگ کے مزید اراکین کابینہ کا حصہ بننے جا رہے ہیں،نعیم الحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 10 فروری 2019 16:09

اتحادی ہیں اور رہیں گے، ملاقات کے بعد نعیم الحق اور شجاعت حسین کی مشترکہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 فروری 2019ء) نعیم الحق اور چوہدری شجاعت حسین میں ملاقات ختم ہو چکی ہے۔ملاقات کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملاقات کر کے بتایاجائے کہ ق لیگ سے اختلاف نہیں،ق لیگ اور پی ٹی آئی میں ایسے اختلافات نہیں کہ شورمچایاجائے۔ق لیگ کے مزید اراکین کابینہ کا حصہ بننے جا رہے ہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور پاکستان مسلم لیگ ق میں اختلافات کی خبریں سر گرم رہیں۔حکومت کے لیے بھی اتحادی جماعت کو ناراض کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق ق لیگ سے وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں صوبے میں اور وفاق میں دو دو وزارتیں دی جائیں گی۔تاہم معاہدے پر مکمل عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے حکومت اور ق لیگ میں اختلافات پیدا ہونا شروع ہوئے۔

(جاری ہے)

کچھ روز قبل دنووں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت میں ملاقات ہوئی تھی،جس میں پاکستان تحریک انصاف نے ق لیگ کو تمام تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کرئی تھی۔دنوں جماعتوں میں تعاون جاری رکھنے اور اتحاد کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا ۔ دنوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اس سلسلے میں ایک تحریری معاہدہ طے پایا کہ جلد ہی پنجاب یا وفاق میں ق لیگ کے دو وزراء حلف اٹھائیں گے جب کہ وزراء کو اپنے محکموں میں فری ہینڈ دیا جائے گا۔

ق لیگ کے ایم این ایز والے حلقوں میں کوئی مداخلت نہیں کی جائے گی جب کہ ق لیگ کے لوگوں کو کارپوریشن سمیت مخلتف محکموں میں جگہ دی جائے گی۔مسلم لیگ ق کو مزید اعتماد میں لینے کے لیے وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نعیم الحق نے چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔ملاقات کے اختتام پر دونوں شخصیات نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا ۔اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ق لیگ ہماری اتحادی ہے اور رہے گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملاقات کر کے بتایاجائے کہ ق لیگ سے اختلاف نہیں۔ق لیگ اور پی ٹی آئی میں ایسے اختلافات نہیں کہ شورمچایاجائے۔پرویز الہیٰ اسپیکر کی حیثیت سے اہم کردار ادا کررہے ہیں اورہمارا اتحاد مزید مضبوط ہو گا۔انکا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔پنجاب میں ق لیگ کے دو وزرا کام کررہے ہیں۔

چودھری شجاعت حسین کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے۔بہت جلد صوبائی اور وفاقی کابینہ میں ق لیگ کے مزید ارکان شامل ہونگے۔دوسری جانب چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اورکوئی لیگ نہیں صرف قائداعظم لیگ ہے۔ہم نےعہد کیاہے پی ٹی آئی کے ساتھ اکھٹے چلنا ہے۔م نے متحد ہوکر چلنے کا عہد کیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے خلاف سازش ہوئی تو ناکام بنائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات