Live Updates

حمزہ علی عباسی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات

حمزہ علی عباسی نے سچی کہانی پر مبنی فلم لانے کا اشارہ دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس اتوار 10 فروری 2019 17:29

حمزہ علی عباسی کی ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-10 فروری 2019ء) :حمزہ علی عباسی نے اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ہے۔ حمزہ علی عباسی نے اپنے ٹوئیٹ میں سچی کہانی پر مبنی فلم لانے کا اشارہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکار حمزہ علی عباسی کی شخصیت کے بہت سے روپ ہیں ۔ایک جانب وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں تو دوسری جانب ان میں ایک ایینکر پرسن بھی چھپا بیٹھا ہے۔

ریحام خان کی کتاب کے مندرجات لیک کرنے کے بعد وہ خاصی دیر خبروں کی زینت بھی بنتے رہے یہاں تک کہ ریحام اور حمزہ علی عباسی نے ایک دوسرے پر ڈرانے دھمکانے کے الزامات بھی لگائے اور اس حوالے سے دونوں قانونی لڑائی میں بھی الجھ پڑے۔گو کہ حمزہ خود کو عملی طور پر تحریک انصاف کا حصہ نہیں کہتے اور نہ ہی تحریک انصاف انکو اپنا عملا حصہ مانتی ہے اس کے باوجود انکی پاکستان تحریک انصاف سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایک پہلو انکی شخصیت کا یہ بھی ہے کہ وہ فورم پر پاکستان کے اداروں کا دفاع کرتے نظر آتے ہیں ۔حال ہی میں انہوں نے پرواز ہے جنون کے نام سے ایک شہرہ آفاق فلم بھی کی ہے جس میں انہوں نے ایک فائٹر پائلٹ کی زندگی کے نشیب و فراز پر روشنی ڈالی ہے۔تاہم وہ حال ہی میں ایک مرتبہ پھر کسی نئی فلم کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔اس مقصد کے لیے انہوں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے بھی ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کی ایک سازش کی پلاننگ کر رہے ہیں ۔انکا کہنا تھا یہ مذاق ایک جانب جلد ہی ہم پاکستانیوں کے لیے کچھ ایسا لارہے ہیں جو انکا سر فخر سے بلند کر دے گا۔انکا کہنا تھا کہ بس اتنا ہی ہنٹ دوں گا کہ اب کی بار موضوع ایک سچی کہانی ہے۔اس پوسٹ میں معروف اداکار ہمایوں سعید کو بھی ان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات