پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی بائیو ڈیزل کے نام پر استعمال شدہ تیل دوبارہ فروخت کرنے والا گینگ پکڑ لیا

اتوار 10 فروری 2019 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے بائیو ڈیزل کے نام پر استعمال شدہ تیل دوبارہ فروخت کرنے والا گینگ پکڑ لیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں راولپنڈی سے آپر یشن کا آغاز ، لاہو، اوکاڑہ ر اور بہاولپور کے ایجنٹ بھی پکڑے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) عثمان نے کہاکہ لاہور سے 4000کلو آلائشوں سے تیار کردہ، 6600کلو استعمال شدہ مضر صحت آئل برآمد کیاگیا۔

راولپنڈی سے 6954لٹر استعمال شدہ تیل ضبط کر کے ،مقدمہ درج اور2افراد کوگرفتار کروایا گیا۔اعجاز فیٹ رینڈنگ یونٹ کو نکلے تیل کی فروخت کے ریکارڈ اورلائسنس کی عدم موجودگی پر سیل کیا گیا۔ شیخ عبدالقادر اینڈ سنزاورعابد آئل ڈیلر راولپنڈی کوبھی استعمال شدہ تیل فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

افضل بائیو ڈیزل اوربائیو سپیڈ کولیکشن سنٹر بہاولپور کی پروڈکشن تادم اصلاح بند کر دی گئی۔

استعمال شدہ تیل کی فروخت میں بائیو سپیڈ کولیکشن سنٹر بہاولپورکے ملوث ہونے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔استعمال شدہ اور فیڈ رینڈرنگ سے حاصل ہونے والا تیل صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ایسے آئل کی خریدو فروخت کا مکمل ریکارڈ رکھنا ہر ڈیلر اور پروڈکشن یونٹ کے لیے لازم ہے۔ استعمال شدہ اور فیڈ رینڈرنگ سے نکلا تیل انسانوں میں کینسر سمیت متعدد موذی امراض کا باعث بنتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔