جنوبی وزیرستان ،حکومت نئے اضلاع میں معیاری تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی سمیت پسماندگی کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کررہی ہے، ریاض خان محسود

زام گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج کو دو گاڑیاں دینا بارش کا پہلا قطرہ ہے،قبائلی اضلاع میں تعلیمی اداروں کو گاڑیوں کی فراہمی کے لئے کوشش کریں گے ، سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشنکی زام پبلک سکول اینڈ کالج کو گاڑیاں حوالگی تقریب سے خطاب

اتوار 10 فروری 2019 20:10

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2019ء) صوبہ خیبر پختون خواہ کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے سیکرٹری ریاض خان محسود نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبہ خیبرپختون خواہ میں ضم ہونے والے اضلاع میں معیاری تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی سمیت ان کی پسماندگی کے خاتمے کے لئے مئوثر اقدامات کررہی ہے ۔تاکہ قبائلی اضلاع کی پسماندگی کا خاتمہ ہوکر ان کو ملک کے دیگر حصوں کے برابر لائے جاسکیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے زام گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج کو دوگاڑیوں کی فراہمی سے متعلق منعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان محمد یخییٰ اخونزادہ اور قبائلی عمائدین کثیر تعداد موجود تھے۔ریاض خان محسود کا کہناتھا کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان محمد یخییٰ اخونزادہ نے زام گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلباء کے لئے دو گاڑیوں کی فراہمی کے لئے چیف سیکرٹری کے پی کے کو لیٹر لکھا تھا اور مجھے بھی اس سلسلے میں اگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

جس پر وزیراعلی کے پی کے اور چیف سیکرٹری کے پی کے کے علاوہ دیگر حکام نے تعاون کرکے زام گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج کے لئے دو گاڑیاں فراہم کی ۔ان کا کہناتھا کہ گاڑیوں کی چابیاں دینے کے لئے جس طرح پروقار تقریب کا اہتمام کیاگیا ہے ۔اس تقریب کو دیکھ کر میری انکھیں کھل گئی ہیں۔اور ہم وزیراعلی اور چیف سیکرٹری کو اس بات پر امادہ کریں گے ۔کہ وہ ایک پالیسی بنا لیں کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس جو بس اور دیگر گاڑیاں موجود ہیں ان کو گل سڑ ضائع ہونے سے بچاکر ان کو قبائلی اضلاع کے دیگر تعلیمی اداروں کو فراہم کریں۔

ان کا کہناتھا کہ جنوبی وزیرستان کے زام گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج کو دو گاڑیاں دیکر یہ بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔ان شاء اللہ بہت جلد دیگر قبائلی اضلاع کے معیاری تعلیمی اداروں کو بھی گاڑیاں فراہم کریں گے تاکہ طلباء کو سکول پہنچانے میں کسی قسم کی مشکلات پیش نہ ہوسکے ۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان محمد یخییٰ اخونزادہ نے بھی خطاب کیا ۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میں وزیراعلی کے پی کے ،چیف سیکرٹری کے پی کے اور سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے بے حد مشکور ہیں کہ انھوں نے ان کے لیٹر پر زام گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج کے لئے دو گاڑیاں فراہم کیں۔ان کا کہنا تھا کہ ان گاڑیوں کی فراہمی سے ان کی عذت میں اضافہ ہوا ہے اور اومید کرتے ہیں کہ موسی نیکہ گورنر ماڈل سکول واناکے لئے بھی گاڑیاں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کریں گے۔

تقریب سے سکول کے پرنسپل کلام محسود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکول کے طلباء کو سکول کوگاڑیاں فراہم کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا ۔سکول کو گاڑیاں فراہم کرکے طلباء کی حوصلہ افزائی کی ہے۔تقریب سے سابق سینٹر مولانا محمد صالح شاہ نے بھی خطاب کیا اور انھوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کریں ۔اس سے قبل سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریاض محسود اور ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان محمد یخییٰ اخونزادہ نے سکول کے پرنسپل کو دو گاڑیوں کی چابیاں دے دیں۔