مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما اسد عثمانی اور خالد ممتاز کا نواز شریف رہائی کمیٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد

نواز شریف نے گرین پاسپورٹ کی طاقت کو بڑھانے میں کردار ادا کیا ملکی معیشت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کھیل داس، نہال ہاشمی

اتوار 10 فروری 2019 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما اسد عثمانی اور خالد ممتاز نے نواز شریف رہائی کمیٹی کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے کھل داس نہال ہاشمی سمیت جے یوآئی ف کے راشد سومرو ، ایم کیو ایم پاکستان کے ایم پی اے کامران فاروقی ، مہاجر رابطہ تحریک کے سلیم حیدر و دیگر شریک ہوئے کانفرنس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ نواز شریف نے گرین پاسپورٹ کی طاقت کو بڑھانے میں کردار ادا کیا ملکی معیشت میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا پورے ملک میں موٹر وے و روڈ انفراسٹرکچر کا جال بچھایا سی پیک جیسے عظیم منصوبے کا آغاز کیا تین مرتبہ ملکی انتخابات کے ذریعے وزیر اعظم کا منصب پانے والے شخص کی اسطرح تذلیل کرنے کی مذمت کرتے ہیں پیشیوں پر پیشیاں کروائی جا رہیں جب کہ سوائے اداروں کی بد نیتی کے کیسز میں کچھ نظر نہیں آ رہا ہے ایک دھلے کی کرپشن ثابت نا ہوسکی آج کا اجلاس اس بات کا مطالبہ کرتا ہے کہ محسن پاکستان و فخر پاکستان میاں نواز شریف کو فی الفور رہا کیا جائے اور جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے ضروری ہے سیاسی قیادتوں پر بلا وجہ اور بنا ثبوت کے الزام تراشی کا سلسلہ بند کیا جائے ۔