اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

پیر 11 فروری 2019 11:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء)معروف اسٹیج پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔عمرے کی ادائیگی کے بعد انہوںنے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں اللہ کے گھر کی زیارت کا موقع نصیب ہوا ،انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھر آکر جس قدر روحانی سکون میسر آیا ہے اس کو ہم لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اسٹیج ڈرامہ پروڈیوسر چوہدری ذوالفقار اور علی اصغر نے کہا کہ اللہ سب مسلمانوں کواپنے گھر کی زیارت نصیب فرمائیں اور اپنے پیارے نبیﷺ کے روضہ رسول پر حاضری کا شرف نصیب فرمائیں۔