کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

پیر 11 فروری 2019 14:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔درخواست اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ نے ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،عدالت نے 2012ء میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا مگر حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

(جاری ہے)

کالا باغ ڈیم کی تعمیر کا معاملہ اہم نوعیت کا ہے ،متفرق درخواست میں مرکزی درخواست کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔