ملتان سلطان ٹیم کی دبئی میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات

علی ترین اور کھلاڑی پاک ویسٹ انڈیز ویمن فائنل دیکھنے پہنچ گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 11 فروری 2019 14:12

ملتان سلطان ٹیم کی دبئی میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 فروری 2019ء) پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارت میں موجود ”اردو پوائنٹ“ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں نے قومی ویمنز ٹیم سے ملاقات کی ۔ملتان سلطانز کے مالک علی ترین اور کھلاڑی پاکستان اور ویسٹ انڈیز ویمنز کے مابین تین میچز کی سیریز کا فیصلہ کن مقابلہ دیکھنے آئی سی سی اکیڈمی پہنچے جہاں انہوں نے ویمن ٹیم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور فائنل میچ میں قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

یاد رہے کہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کے فائنل معرکے میں ویسٹ انڈین ویمن ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے160رنز کا ہدف دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں کھیلی جانے والی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم پہلے ہی اوور میں اسے بڑا نقصان اٹھانا پڑا جب اوپنر کیسیا نائٹ بغیر کوئی رن بنائے ڈائنا بیگ کے ہاتھوں پوویلین لوٹیں،ڈوٹن اور ٹیلر نے دوسری وکٹ کے لیے32رنز جوڑے جس کے بعد ڈوٹن28رنز بنا کررن آﺅٹ ہوئیں،ٹیلر اور کیمبل نے تیسری وکٹ کے لیے52رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد ٹیلر52رنز سکور کرکے ڈائنا بیگ کا دوسرا شکا ر بنیں،اس کے بعد کوئی بھی ویسٹ انڈین ویمن کھلاڑی پاکستانی باﺅلرز کے آگے نہ ٹک سکی اور پوری ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم 159 آﺅٹ ہوگئی،فلیچر21رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہیں،پاکستان کی جانب سے ڈائنا بیگ اور نشرہ سندھو نے تین، تین وکٹیںلیں جبکہ کائنات امتیاز،سدرہ بیگ اور ثناءمیرنے ایک ، ایک شکار کیا۔


ملتان سلطان ٹیم کی دبئی میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات