پہلے وزیراعظم ہیں جوکشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے ،مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے ‘مریم اورنگزیب

پیر 11 فروری 2019 14:42

پہلے وزیراعظم ہیں جوکشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے ،مہنگائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پہلے وزیراعظم ہیں جوکشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے ،جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اس ٹیم پہ عوام کیسے پر اعتماد کری ،آئی ایم ایف پیکج سے عوام کے لئے مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے،چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے خفیہ شرائط طے کرنے کے بجائے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیاجارہا ،عمران صاحب ہم نہیں چاہتے آپ خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام مگر اپنے جھوٹ اور یوٹرن پر کم ازکم قوم سے معافی تو مانگیں۔

انہوں نے آئی ایم ایف بیل آٹ پیکج پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے عوام سے مہنگائی کا بوجھ اتارنے اور ملک میں معاشی استحکام لانے کے لئے آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مگر نااہل حکومت نے اپنی نااہلی کا سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا ہے ،پہلے وزیراعظم ہیں جوکشکول لے کر خود آئی ایم ایف سے ملنے گئے ،جس ٹیم پر وزیراعظم کو خود اعتماد نہیں، اس ٹیم پہ عوام کیسے پر اعتماد کری ۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی اورنالائق حکومت قوم کو دھوکہ دے رہی تھی، چور دروازے سے آئی ایم ایف سے پیکج ڈیل پہلے ہی فائنل کرچکی تھی ،نالائق اور عوام دشمن حکومت آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط کو چھپاکیوں رہی ہی ۔آئی ایم ایف پیکج سے عوام کے لئے مہنگائی کا نیا سونامی آنے والا ہے،چوروں کی طرح آئی ایم ایف سے خفیہ شرائط طے کرنے کے بجائے پارلیمان کو آگاہ کیوں نہیں کیاجارہا ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی، گیس، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، یوٹیلیٹی سٹوربند، حج سبسڈیز ختم کردی ،قوم کو بتائیں کہ نئے آئی ایم ایف بیل آٹ پیکج میں گیس، بجلی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ ہوگا ۔عمران صاحب بتائیں کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعیر پر کیا طے ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر میں مزید کمی، ڈالر کی قیمت میں اضافے اور اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے معاشی قیامت کا منظر پیدا ہوجائے گا،قوم کو بتائیں کہ نئے آئی ایم ایف پیکج سے افراط زر میں مزید کتنے فیصد اضافہ ہوگا جی ڈی پی گروتھ ریٹ کتنے فیصد بڑھے گا ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ہم نہیں چاہتے آپ خودکشی کریں کیونکہ خودکشی حرام مگر اپنے جھوٹ اور یوٹرن پر کم ازکم قوم سے معافی تو مانگیں۔