نومنتخب عہدیداران قلم کے تقدس کو بحال رکھتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے‘چوہدری بشارت حسین

پیر فروری 15:27

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سیکرٹری چوہدری بشارت حسین نے کشمیر پریس کلب بھمبر کے انتخاب میں راجہ نعیم گُل صدر و دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دیتے ہوئے توقعات کا اظہار کیا ہے کہ نومنتخب عہدیداران قلم کے تقدس کو بحال رکھتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور صحافت کی اصل روح یعنی سچائی کا دامن کبھی نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

چوہدری بشارت حسین سیکرٹری اسمبلی نے مزید کہا کہ نومنتخب عہدیداران اپنے قلم کو تحریک آزادیء کشمیر کے لیے بالخصوص استعمال کریں تاکہ بھارتی مظالم کو کُھل کر سب کے سامنے لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :