اختیارات کی جنگ ،ڈی پی آئی کالجز کا اکاؤنٹ چار ماہ سے بند ،ادائیگیوں کے معاملات ٹھپ

پیر فروری 15:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2019ء) اختیارات کی جنگ ،ڈی پی آئی کالجز کا اکاؤنٹ چار ماہ سے بند ،ادائیگیوں کے معاملات ٹھپ،زرائع کے مطابق ڈی پی آئی کالجز نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سیکرٹری تعلیم کے اختیارات استعمال کرنے شروع کر دیے ۔پرنسپل اکاؤنٹ آفیسر کا اختیار سیکرٹری کو حاصل ہے جبکہ ڈی پی آئی کالجز نے از خود ڈی ڈی او کے اختیارات تفویض کر رکھے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ڈی پی آئی کالجز کا اکاؤنٹ گزشتہ کئی ماہ سے بند ہونے کے باعث مختلف ادائیگیوں کے معاملات التوأ کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے متعلقہ اداروں اور امور کو نپٹانے میں مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اختیارات کے مغائر ڈی پی آئی ڈی ڈی او کے معاملات اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتے ہیں ۔زرائع کے مطابق ڈی پی آئی آفس کی گاڑی اور دیگر معاملات میں بھی کرپشن کی گئی ہے۔ڈی پی آئی نے کئی ایسے تبادلے کر رکھے ہیں جو ان کے اختیارات میں نہیں آتے جس کے باعث سیکرٹری تعلیم کالجز اور ڈی پی آئی کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے ۔تاہم سیکرٹری تعلیم کالجز کی کوشش ہے کہ معاملات کو قاعدے قانون کے مطابق چلایا جائے اور کہیں بھی کوئی بھی آفیسر اختیارات سے تجاوز نہ کرے۔

متعلقہ عنوان :