آصف زر داری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی جلد سماعت کی درخواست منظور

نیب نے اکتوبر 2017 میں احتساب عدالت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم اس پر سماعت نہ ہو سکی

پیر 11 فروری 2019 15:37

آصف زر داری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی جلد سماعت کی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) سا بق صدر آصف علی زرداری کی اثاثہ جات ریفرنس میں بریت کیخلاف نیب کی جانب سے جلد سماعت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد قاسم خان نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کیلئے 6 مارچ کیلئے مقرر کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے 26 اگست 2017 کو اثاثہ جات ریفر نس میں سابق صدر کو 265/k کی درخواست پر بری کیا تھا ،نیب نے اکتوبر 2017 میں احتساب عدالت کے اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا تاہم اس پر سماعت نہ ہو سکی ۔نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حسنین خورشید نے فوری سماعت کے لئے درخواست دائر کی۔