سعودی عرب اور یو سے ای کے تعاون سے ملک مین دو بڑی ریفائنریز لگا رہے ہیں، غلام سرور خان

ملکی توانائی کی ضروریات کیلئے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ بہت اہم ہے، آئل اینڈ گیس پر کا کامیاب انٹر نیشنل کانفرنس کے انعقاد پر سب کا مشکور ہوں ، وفاقفی وزیر کا خطاب

پیر 11 فروری 2019 15:50

سعودی عرب اور یو سے ای کے تعاون سے ملک مین دو بڑی ریفائنریز لگا رہے ہیں، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یو سے ای کے تعاون سے ملک مین دو بڑی ریفائنریز لگا رہے ہیں،ملکی توانائی کی ضروریات کیلئے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ بہت اہم ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے انٹرنیشنل کانفرنس برائے پاکستان پیٹرولیم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملکی معاشی ترقی کیلئے بلا تعطل توانائی فراہمی ضروری ہے۔

غلام سرور خان نے کہاکہ توانائی کے شعبے مین سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہاکہ توانائی شعبے مین گڈ گورننس لارہے ہیں۔غلام سرور خان نے کہاکہ پٹرولیم سیکٹر کے درآمدی بل سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ توانائی قلت پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہاکہ بجلی پیداوار فرنس آئل کے استعمال ختم کر رہے ہیں۔

وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان مین تیل صاف کرنے کی صلاحیت مین اضافہ کر رہے ہیں۔ غلام سرور خان نے کہا کہ سعودی عرب اور یو سے ای کے تعاون سے ملک مین دو بڑی ریفائنریز لگا رہے ہیں۔وزیر پٹرولیم نے کہاکہ کراچی قریب ایک بڑی امریکی کمپنی نے کنسورشیم مین شامل کمپنیون کے ساتھ مل کر سمندر مین تیل اور گیس کی تلاش کیلئے ڈرلنگ شروع کر دی ہے۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ملکی توانائی کی ضروریات کیلئے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ بہت اہم ہے۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہاکہ آئل اینڈ گیس پر کا کامیاب انٹر نیشنل کانفرنس کے انعقاد پر سب کا مشکور ہوں ۔